Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حفاظتی ہدایات کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین صحت

    By Daily Khabrainاگست 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک):ملک جیسے ہی مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد کھلا بڑی تعداد میں لوگ بغیر فیس ماسک اور اس وہم کے کہ کووڈ 19 کی وبا ختم ہوگئی ہے گھروں سے باہر نکل آئے، ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن اس بات کے ثبوت کے لیے کافی تھا کہ شہریوں نے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو ہوا میں اڑادیا۔

    تاہم ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو بھولنا انفیکشن کی شرح میں اضافے کا باعث بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ فیس ماسک پہنیں، خاص طور پر اس صورتحال میں جہاں سماجی دوری ممکن نہ ہو کیونکہ عوام کی یہ لاپرواہی ایک اور اسپائک (بلندی) کا سبب بن سکتی ہے۔

     ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 31 مئی کو ملک میں رش والے مقامات، مساجد، بازاروں، شاپنگ مالز اور بسز، ٹرین اور ہوائی جہازوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسکس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    جولائی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ عوام کی جانب سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کے ساتھ ماسکس پہننا ہی ملک میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے واحد اقدامات تھے۔

    تاہم شہر کی مرکزی مارکیٹوں کے دورے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو مشورے کو سنا نہیں گیا یا اسے بھولا دیا گیا۔ لوگ بغیر کسی فیس ماسک کے ایک دوسرے کے ارد گرد رش والی جگہوں پر موجود ہیں، کچھ دکانداروں کے پاس سرجیکل یا کپڑے کے ماسک تو ہیں لیکن وہ ایک کان پر لٹکے ہوئے ہیں یا تھوڑی کے نیچے ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ سرکاری اور نجی اداروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے، اگرچہ وہاں داخلے کے لیے ماسکس ضروری ہے لیکن ایک مرتبہ اندر جانے کے بعد یہ ماسک اکثر ڈیکس پر چھوڑدیا جاتا ہے۔

    لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے ذرائع کی جانب سے یہی صورتحال کے بارے میں بیان کیا گیا۔

    زیادہ تر کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ بہت گرمی ہے اور ماسک پہننے سے بے چینی ہوتی ہے، بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وبا خبر ہوچکی ہے جبکہ مزید یہ سمجھتے ہیں کہ ‘کورونا وائرس ایک دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں’۔

    کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال کے شعبہ طب دق اور امراض سینہ کی سربراہ ڈاکٹر شیریں خان کا کہنا تھا کہ ‘شکر ہے کیسز نیچے گئے ہیں لیکن لوگوں کو ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، عیدالاضحیٰ کے دوران لوگ آپس میں ملے ہیں اور اس کا اثر آئندہ ہفتے میں واضح ہوگا، (مزید یہ کہ) محرم الحرام آرہا ہے اور یہ خراب رویہ صورتحال کو مزید خراب کردے گا’۔

    ڈاکٹر شیریں خان جنہیں 14 بلوچستان میں کورونا وائرس کے خلاف کی جانب والی کوششوں پر ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مربوط جواب اور پابندیوں کی وجہ سے کووڈ 19 کے کیسز میں کمی آنا شروع ہئی لیکن اگر لوگ لاپرواہی کریں گے تو ایک بلندی کا امکان ہے۔

    کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار لاہور کے میو ہسپتال میں کووڈ 19 کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عادل کی جانب سے کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کیسز نیچے گئے ہیں لیکن ‘خطرہ نہیں’ گیا، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ عوامی مقامات پر لوگ ماسک لازمی پہنیں،اس کے ساتھ ہاتھوں کو بھی صاف رکھیں، ماسک تحفظ کی ایک اضافی پرت فراہم کرتے ہیں۔

    ان کے بقول لوگ لاشعوری طور پر اپنی ناک اور منہ کو چھوتے ہیں، لہٰذا ماسک پہننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ناک اور منہ کو براہ راست نہیں چھوسکتے۔

    کس طرح کے ماسکس؟

    ڈاکٹر شیریں خان اور ڈاکٹر عادل دونوں نے یہ مشورہ دیا کہ سرجیکل ماسکس بہتر ہے لیکن کپڑے کا ماسک بھی ٹھیک ہے، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو این 95 ماسکس کو طبے عملے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔

    اس حوالے سے میڈیکل مائیکروبائیولوجی اور انفیکشیس ڈیزیز سوسائٹی پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) نے ڈان کو بتایا کہ ماسکس تھوک اور سانس کے ذریعے نکلنے والے ذرات کو دوسروں تک پہنچنے سے روکتے ہیں، ماسک کو پہننے والے دیگر لوگوں کے ان ذرات سے محفوظ رہتے ہیں، لہٰذا کووڈ 19 جیسے انفیکشن کو ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے روکا جاسکتا ہے اور اس کے لیے ماسک کا استعمال وائرس کی منتقلی روکنے کا مؤثر دریعہ ہے۔

    سوسائٹی کا کہنا تھا کہ بچے بھی جب باہر جائیں اور جب اسکول دوبارہ کھلیں تو انہیں بھی کپڑے کا ماسکس پہنچا چاہیے، یہ انہیں محفوظ رکھے گا اور وائرس کو گھرتک لانے سے روکنے میں مدد دے گا۔

    تاہم ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسکس کے ساتھ ساتھ، اچھی طرح ہاتھوں کو صاف رکھنے کی عادت بھی ڈالنی چاہیے۔

    باہر کھانا اور گھومنا

    خیبرپختونخوا کے ٹورازم سیکریٹری عابد مجید کہتے ہیں کہ ملک کے شمالی علاقوں میں سیاح بڑی تعداد میں آرہے ہیں لیکن ‘ایک سخت پالیسی، ماسک نہیں تو رکنا نہیں (نو ماسک نو اسٹے) پر عمل درآمد کیا جارہا ہے’۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تک عابد مجید خیبرپختونخوا کا محکمہ امداد اور بحالی کی سربراہی کر رہے تھے جو کووڈ 19 پر کام کررہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ صوبے میں ‘ماسک آن’ پالیسی پر سختی سے عمل کرایا جائے تاکہ مقامی آبادی اور سیاح محفوظ رہ سکیں۔

    ماہرین صحت کہتے ہیں کہ سفر اور باہر کھانے کے دوران ماسکس اور سماجی دوری بہت زیادہ ضروری ہے۔

    ایم ایم آئی ڈی ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سماجی دوری کے ساتھ کھلے مقامات ٹھیک ہیں لیکن بند مقامات خطرے کو بڑھادیتے ہیں، اگر ایک متاثرہ شخص ایئرکنڈیشنڈ ریسٹورینٹ میں طویل وقت کے لیے رکتا ہے تو دیگر کے متاثر ہونے کا اصل خطرہ ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ٹیک اوے اور ڈیلوری ابھی بھی بہتر انتخاب ہے اور اگر کسی ہوٹل میں رکتے ہیں تو اپنے کمرے یا کھلی جگہ پر کھانا کھانے کا انتخاب کریں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.