Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی حکومت کی موجودگی میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل ہے، وسیم خان

    By Daily Khabrainدسمبر 14, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں لیکن مودی حکومت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے کیوں کہ بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے۔ 

    کراچی پریس کلب  کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ ٹور سلیکشن کمیٹی با اختیار ہے، بابراعظم کے ان فٹ ہونے پر نئے کپتان کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی خود کرے گی، پی سی بی پانچ سالہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    وسیم خان نے کہا پالیسی کے تسلسل کیلیے خواہش ہے کہ اگلی مدت کے لیے بھی بورڈ میں زمہ داریاں ادا کرتا رہوں، چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ مسائل ضرورہیں لیکن اس کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، آئندہ برس ایک نہیں چار ٹیمیں دورہ پاکستان کریں گی۔

    فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں،جب تک مودی کی حکومت ہے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے، بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے، ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بتدریج بحالی ہورہی ہے، گزشتہ دو برس میں بہتری کے لیے اقدام کیے ہیں، جنوبی افریقہ کے پاکستان آنے سے بہت فائدہ ہوگا، انگلینڈ جاکر کھیلنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں تھا، مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی تھی۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ 2015 سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی جاری ہے،  پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر تشکیل دیا، سسٹم کو تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا، نئے نظام کے نتائج دنوں میں نہیں آئیں گے، بہترین سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں جب کہ بنی گالا سے ہدایات آنے کی بات درست نہیں، سابق کرکٹر ہونے کے ناطے وزیر اعظم سے مشاورت ضرور ہوتی ہے تاہم وہ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.