غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے تیرہ سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
گزشتہ ماہ اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں موت واقع ہوئی تھی ، جس کے بعد اس کیس کے تفتیشی افسر پیلیرمو نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔
اٹلی کی ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک 9 فروری سے 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کردے گا۔ٹک ٹاک کے یورپ میں تعینات سربراہ برائے الیگزینڈرا نے کہا کہ ہم ایک اٹلی کے صارفین کے لیے ایسا بٹن بھی متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے ذریعے وہ تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ رپورٹ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کی زیر ملکیت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن جنوبی ایشیا میں تو مقبول ہے ہی مگر مغرب میں بھی اس کے صارفین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
