شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق علی خان خوشحالی گروپ سے تھا، ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے