Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کٹھ پتلیوں کی اوقات یہی ہے کہ ان کو اگلے الیکشن میں تیسرا نمبر ملے، بلاول

    By Daily Khabrainفروری 18, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اوقات یہی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کو تیسرا نمبر ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ایس-88 کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے، آپ کی محنت اور خدمت نے پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اصل اوقات کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں تو دھاندلی ہوئی تھی، ان کی اصل اوقات یہی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کو تیسرا نمبر ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہو جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید مرتضی بلوچ کی اس علاقے کے عوام کے لیے خدمت اور محنت کی وجہ سے آپ نے پیپلز پارٹی کو اتنی بڑی لیڈ دلائی ہے کہ سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں پریشان ہیں کہ جب ہم یوسف بلوچ جیسے کارکن کو ٹکٹ دلوائیں گے تو وہ دھاندلی سے بھی آپ کو نہیں ہروا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کے خلاف ہر میدان میں لڑ رہے ہیں اور انہیں شکست دے رہے ہیں، کراچی سے سانگھڑ، سانگھڑ سے لے کر پشین بلوچستان تک جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ پہلے وہ بڑے سکون سے بیٹھے تھے کہ اپوزیشن الیکشنز کا بائیکاٹ کر دے گی، اپوزیشن تو سینیٹ کا بھی بائیکاٹ کر دے گی اور ان کا راستہ آسان ہو جائے گا لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے وہ سیاسی کارڈ کھیلے ہیں کہ اب وہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے بھی پریشان ہیں، اپنے سینیٹ الیکشن کی وجہ سے بھی بہت پریشان ہیں اور پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حکومت پر ناصرف سندھ اور پنجاب بلکہ اسلام آباد سے بھی وار کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی وجہ سے حکومت اتنی پریشان ہو چکی ہے کہ ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، کبھی وہ بندوق الیکشن کمیشن کے کندھوں پر چلانا چاہتے ہیں، کبھی وہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں اور کسی نہ کسی سے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں لیکن جب تک ہم جمہوری قوتیں موجود ہیں، کسی کو ہم یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ چور دروازوں سے نیازی سلیکٹڈ کو سینیٹ میں اکثریت دلائے، اگر زبردستی اراکین صوبائی اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ اور مرضی سے ووٹ کے حق کو چھینا جائے گا تو یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے کارکن اور پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ایسا نہیں ہونے دے گی، ہم اس سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اگر حکومت کی اکثریت ہے، اگر حکومت اپنے ارکین قومی اور صوبائی اسمبلی پر اعتماد کرتی ہے تو پھر وہ چور دروازوں سے کیوں آنا چاہتے ہیں، آمنے سامنے جمہوری مقابلہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ریفرنس بھیجا ہے یہ اس نے اپنے ہی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد قرار دے دیا کہ عمران خان ان پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، وہ کیوں بھروسہ کریں کیونکہ وہ جانتے کہ یہ حکومت تو جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے کہنے پر کیوں ووٹ دیں گے ان کو نظر آ رہا ہے کہ الیکشن کراچی میں ہو یا سانگھڑ میں، پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو عبتناک شکست دے رہی ہے تو وہ خوشی خوشی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ آ رہے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ جمہوریت کسی فرعون کے حکم کے مطابق نہیں چلتی، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سینیٹ انتخابات کو متنازع بنا دے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے اراکین اسمبلی کے حق پر ڈاکا ڈالے، جب آپ کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا تو کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا تھا؟۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کا مذاق ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کرو تو پھر میڈیا میں یہ فوٹو شاپ ویڈیوز آجاتے ہیں اور میری سمجھ سے باہر ہے کہ ان ویڈیو میں کیا دیکھا جا رہا ہے کہ ایک پی ٹی آئی کا پیسہ پی ٹی آئی کے رہنما کو دیا جا رہا ہے تاکہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے، تو کیا وہ کسی طریقے سے اپوزیشن پر الزام بنتا ہے، یہ سب کچھ جمہوریت اور سینیٹ کے انتخابات کے خلاف سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مجھ سمیت کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان کے حق پر پھر سے ڈاکا ڈالے، ان کے ووٹ پر پھر سے ڈاکا ڈالا جائے، جیت آپ کی ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سینیٹ الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہم خفیہ رائے شماری کے لیے تیار ہیں، اوپن بیلٹ کے لیے بھی تیار ہیں، اب اپنی تیاری رکھو کیونکہ مارچ میں مارچ ہو گا اور ہم آپ کا حق اسلام آباد سے چھینیں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.