(خبریں،ویب ڈیسک)دستاویزات میں سکیورٹی فیچرز بھی نہیں ،جس سے طے کیا جا سکے کہ کاغذات میں ردوبدل تو نہیں ہوا،ایم جی گاڑیوں کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں رجسٹریشن کے وقت کاغذات کی جانچ پڑتال میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کمپنی کو خط لکھ دیا ہے۔ایم جی گاڑیوں کی انڈر انوائسنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ گاڑی کے دستاویزات میں مسائل ہیں اور محکمہ نے رجسٹریشن کے حوالے سے فارم ایچ اور سیلز ٹیکس کی جانچ پڑتال کہ لیے جہاں کمپنی کو اپنی تجاویز بھیجی ہیں وہاں فیڈرل بورڈ آف ریوینو کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے ٹیکس اور ڈیوٹی کے معاملات چونکہ کسٹم کی جانب سے تیار کیے جاتے ہیں اس لئے دستاویزات اور ڈیٹا کی فراہمی ایف بی آر حکام ہی دے سکتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی دستاویزات میں کچھ سکیورٹی فیچرز بھی نہیں ہیں جس سے یہ طے کیا جا سکے کہ ان دستاویزات میں ردوبدل نہیں ہو سکتی یا کاپی نہیں کیا جا سکتا ،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایم جی گاڑیاں جو پشاور زلمی کے سر براہ جاوید آفریدی نے درآمد کی ہیں ان کاغذات میں مسائل ہیں۔
MGگاڑیوں کی رجسٹریشن اور کاغذات کی جانچ پڑتال میں مسائل کا سامنا،
