لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) بانی و قائد خبریں گروپ ضیاءشاہد مرحوم کی وفات پر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی طرف سے بھی اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے دنیا کے مختلف سفارت خانوں کی طرف سے ضیا شاہد کی صحافتی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے گزشتہ روز بھی پرتگال اور ترکمانستان کے سفیروں کی طرف سے چیف ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کو تعزیتی خطوط لکھے گئے۔ جن میں ضیاءشاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ پرتگال کے سفیر پالو نیو پوسنہو نے امتنان شاہد کے نام خط میں کہا ہے کہ ضیاءشاہد کی وفات پر مجھے گہرا صدمہ ہوا۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر عطا فرمائے۔ اسی طرح ترکمانستان کے سفیر آتدجان موولاموو نے اپنی تعزیتی خط میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ضیاءشاہد کی روح کو جنت میں آسودگی عطا کرے دعاﺅں کے ساتھ ساتھ میں آپ کے خاندان سے تعزیت اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل حمایت اور خلوص کا یقین دلاتا ہوں۔
پرتگال کے سفیر پالونیوس پوسنہو کا امتنان شاہد کو تعزیت خط عظیم صحافی کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا، صبر کیلئے دعا گوہوں: پرتگالی سفیر

