Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
    • ہیلتھ نظام بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر
    • ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے،نادر
    • لاہور:محنت کش ریڑھیوں پر خشک انجیر اور دیگر خشک میوہ جات فروخت کررہے ہیں۔
    • بھارت میں بندر کے حملے سے خاتون زخمی، ویڈیو وائرل
    • لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر مرمتی کام مکمل، ٹرینوں کا روٹ بحال
    • پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے
    • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر
    • جنیوا:سنیٹر ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا دیگر مندوبین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • خبر کے حوالے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے مؤقف دینے سے گریز کیا’ اگر مؤقف ینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا
    • سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، شمالی علاقوں میں کمی اور جنوبی علاقوں میں اضافہ
    • لاہور: لڑکیاں مال روڈ پر لگائے گئے سٹالز سے خریدنے کیلئے کتابیں دیکھ رہی ہیں۔
    • لاہور: گیزر سے گیس اخراج کے باعث گھر میں دھماکا، خاتون زخمی
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے یونین عہدیداران کی طرف سے دی جانے والی درخواست کا عکس
    • اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ،ناسا کا خیرمقدم
    • گاڑیوں کے بارے معلومات حاصل کرکے بتا سکتا ہوں: ترجمان شاہد قادر
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور
    • خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم
    • لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    By Daily Khabrainمئی 6, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

    عدالت میں دائر درخواست میں شہباز شریف نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے۔

    شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی۔

    انہوں نے کہا کہ ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کل (7 مئی) کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم تارڑ صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔

    خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے بینچ سے ضمانت پانے والے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں جیل سے رہائی تاخیر کا شکار ہے۔

    شہباز شریف کو 28 ستمبر 2020 کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع منظور نہ کرنے پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے ابتدائی طور پر 3 جون کو قبل از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔

    وہ تین ہفتوں سے زیادہ عرصے تک نیب کی تحویل میں رہے جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے انہیں 20 اکتوبر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

    اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور بعد ازاں رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    دونوں ہی کیسز میں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 17 فروری 2019 کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.