غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل دھماکے سے گونج اٹھا، مقامی ذرائع نے تصدیق کے مطابق کابل کے علاقے کارتے پروان میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق آج شام 4 بج کر 15 منٹ پر کابل کے کارتے پروان چوراہے پر ہوا۔ عینی شاہد وڈا نے بتایا کہ دھماکہ بارودی سرنگ سے ہوا ہے۔تاہم ابھی تک سیکیورٹٰی فورسز نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔