Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این سی او سی: تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کی تجویز

    By Khabrain Newsجنوری 18, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورآئیں۔
    اجلاس میں ‏تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔
    ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ ‏دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ۔
    ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہوگئی۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، سندھ میں 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، بلوچستان میں 33 ہزار 729، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 39 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 253 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 64 ہزار 611 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 953، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.