لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم مسلسل 9 میچز میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
