تازہ تر ین

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری, موٹر بائیکس ایمبولینس سروس آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںدیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد شہری اراضی کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ شہری اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کے بارے میں معلومات لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائےں گی۔ تاکہ جدید نظام کے تحت عوام کو اپنی اراضی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی اور اس اقدام سے اراضی کے معاملات میں شفافیت آئے گی،فراڈ،جعلسازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ تک رسائی کے ساتھ معلومات حاصل کرنے والے کی نشاندہی کا بھی میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا ایسا تاریخی اقدام ہے جس سے پٹوار کلچر ہمیشہ کیلئے دفن ہو گا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور صوبے کی تمام تحصیلوں میں جدید نظام کے تحت قائم خدمت سنٹرز عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام کو محنت کےساتھ اس طرح آگے بڑھانا ہے کہ عوام خود اس نظام کی افادیت کی گواہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اجلاس مےں خدمت سنٹرز کے انتظامی اختیارات متعلقہ کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خدمت سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدگی سے دورے کریں گے جبکہ خدمت سنٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے انٹیلی جنس اینڈ ویجیلنس ونگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سہولت کےلئے تمام خدمت سنٹرز پر بنک آف پنجاب کے کا¶نٹر قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہداےت کی کہ بنک آف پنجاب کے ساتھ تمام امورایک ہفتے کے اندر طے کرکے فوری طورپر اقدامات کےے جائےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے سکاٹ لےنڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے ملاقات کی۔ 10 موٹربائیکس ایمبولینسوں کا تحفہ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کو دےا اوران موٹر بائےکس اےمبولےنسوں کی چابی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دی۔وزےراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کی جانب سے موٹربائیکس ایمبولینس کے ذریعے زخمی شخص کو طبی امداد دینے اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ دےکھااورعملے کی مہارت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے موٹر بائیکس ایمبولینس کا تحفہ دینے پر حنظلہ ملک اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار موٹربائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس کا اجراءتمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائے گااور موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکیلئے عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنا بہت ضروری ہے۔ وزےراعلیٰ متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکے ساتھ آلات کی مرتب کےلئے موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیں اور موبائل ورکشاپس کو آﺅٹ سورس کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا اہتمام سکاٹ لینڈ سے کرایا جائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں امرےکہ کے قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو (Mr. Yuriy Fedkiw) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت کے ہیں اور توقع ہے کہ آنےوالے دنوں مےں پاک امرےکہ تعلقات کو مزےد فروغ حاصل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے یوحنا آباد میں ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورانہوںنے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورکو گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی شہزادہ محمد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
شہباز شریف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain