تازہ تر ین

ملک بھر میں بارشیں, بجلی گیس معطل, سڑکیں زیرآب

اسلام آباد،کوئٹہ، لاہور، کراچی، فےصل آباد، کندےاں، منڈی بہاو¿ الدےن، گگومنڈی،بورےوالا، شورکوٹ (نمائندگان، نےوز ایجنسےاں) ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا ، کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاراچنارمیں میدانی علاقوں اور پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے،چترال اور غذر میں شدید برفباری کے باعث دونوں شہروں کا زمینی راستہ آپس میں منقطع ہو گیا ہے جبکہ سوات اور دیر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ شدید سردی کے لپیٹ میں آگئی ہے جس کے باعث بہتے ندی نالے اور آبشاریں جم کر برف بن گئی ہیں، اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری اور ایبٹ آباد میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔خشک سالی کے خطرے سے دوچار بلوچستان میں گزشتہ روز شرو ع ہونےوالی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سمیت سرخاب، بوستان، قلات، زیارت، مستونگ، لورالائی میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری سے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ زیارت اور قلات کا زمینی رابطہ آپس میں منقطع ہو گیا ہے۔ مستونگ میں بھی لکپاس ٹنل برفباری کے باعث بند ہونے سے کوئٹہ سے کراچی اور تفتان جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہے۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے صوبے بھر میں ہائی الرٹ کر کے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں برفباری کے بعد فنی خرابی کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جبکہ زیارت اور قلات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ مستونگ میں بھی لکپاس ٹنل برفباری کے باعث بند ہونے سے کوئٹہ سے کراچی اور تفتان جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے صوبے بھر میں ہائی الرٹ کر کے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔ کوئٹہ میں برفباری کے بعد فنی خرابی کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ گیس پریشر میں کمی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔شدید برفباری کے باعث چترال اور بلوچستان میں راستے بند ہونے کی وجہ سے آرمی اور ایف سی کے دستے سڑکیں کلیئر اور برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال اور بلوچستان میں راستے بند ہوچکے ہیں،آرمی اور ایف سی کے دستے سڑکیں کلیئر اور برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے،چترال میں لواری ٹنل کو گذشتہ رات کلیئر کردیا گیا،کوئٹہ سے کراچی،کوئٹہ سے سکھر،تفتان سے کوئٹہ کی شاہراہوں کو گذشتہ رات کھول دیا گیا۔آرئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ،سبی،زیارت،پشین،لواریٹنل،قلات اور خضدار میں کرائسز منیجمنٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔پاک فوج نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کی مدد کیلئے مالاکنڈ ڈویژن میں پانا کوٹ کے مقام پر امدادی کیمپ قائم کردیا ہے۔ دوسری جانب کمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی نے اگلے دو روز تک شہریوں اور ٹرانسپورٹروں سے قلات قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کر نے کی اپیل کر دیا ہیں قلات انتظامیہ قومی شاہراہ کو کھولنے کے لیئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں کمشنر قلات ڈویثرن کا قلات کا دورہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو کھولنے کے لیئے قلات انتظامیہ کوشیش کر رہی ہیں مگر سو کلو میٹر کا ایریا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہو گیا ہیں ا سے کھولنے میں وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ زحمت سے بچنے کے لیئے مسافر ٹرانسپورٹرز اور عوام کوئٹہ قلات شاہراہ پر اگلے دو روز تک سفر کر نے سے گریز کریں۔بالائی علاقوں میں برف باری سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔ مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔پہاڑوں پربرفباری سے وادیاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ برفباری نے سڑکوں، مکان اور درختوں کوسفید چادر سے ڈھانپ دیا ۔ کراچی میں موسم سرما کی بارش جمعہ کو شروع ہوئی ہفتہ کو بھی سلسلہ نہ ٹوٹا اور شام تک شہر میں ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔سندھ کے بیشتر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔سکھر میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ایک طرف موسم خوشگوار ہے تو وہیں شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی جھیلناپڑرہا۔ ٹھٹھہ میں بارش سے خانہ بدوشوں کی مشکلات بڑھ گئی ۔ سخت سردی، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے لئے کڑا امتحان ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر اور سندھ کے چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دوسرے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی گزشتہ روز سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پہاڑوں پر ہونےوالی برفباری اور ٹھنڈی تیز ہواﺅں کے ساتھ ہونےوالی شہر اور گردونواح میں بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے خشک سردی پڑ رہی تھی کہ باران رحمت ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے شہری نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے کہ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ماہرین نے ہونےوالی باران رحمت کو انسانوں ، حیوانوں اور فصلوں کےلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے ۔شورکوٹ اور گردونواح شدےد سردی کی لپےٹ میں رہا سارا دن ٹھنڈی ہوائےں چلتی رہےں جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گےا جس کی وجہ سے انڈے ‘ کوئلے اور خشک مےوہ جات کی قےمتوں میں اضافہ ہو گےا شہرےوں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ مہنگائی کی روک تھام کے لےے موئژ اقدامات کےے جائےں۔کندیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جل تھل ہوگیا بارش کاسلسلہ صبح 9بجے سے رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا باش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ گردو غبار چھٹ گیا اور اب وہوا معتدل ہوگئی نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے اوروہ اس بارش کو کھڑی فصلوں کیلئے مفید قرار دے رہے ہیں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارش کے اس موسم میں سوختی لکڑی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب ہوگئی۔گزشتہ روزصبح سے ہی تیزہواﺅں کے ساتھ گگومنڈی اورمضافات میں ہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہے۔یخ بستہ چلنے والی ہوائیں اوربارش سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔غریب اورمتوسط طبقہ کے لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈے بازارکارخ کرلیاہے۔شہرمیں لگی لنڈے کی دوکانوں پربے تحاشارش دیکھاجاسکتاہے۔جیسے ہی سردی میں اضافہ ہواہے دوکانداروں نے لنڈے کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیاہے۔شہراورگردونواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاہے،وہاں بازاروں میں کیچٹرکی وجہ سے شہریوںکوپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے،دوسری جانب گرم کپٹروں ،جرسیوں سوئیٹرکی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے،اورمیوہ جات،سوپ اورچائے کی دوکانوں کے ساتھ ساتھ سموسہ اورپکوڑے فروخت کرنے والوں کی شاپ پررش دیکھنے میں آرہاہے،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ موسم تین روزتک آبرآلوداوربارش کاوقفہ وقفہ سے امکان ہے۔دوسرے شہروں کی طرح بورے والا میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش وقفہ وقفہ سے جاری جس کے باعث سردی کی لہر میں شدیداضافہ ہوگیازمینداروں کے چہرے کھل اٹھے کیونکہ ےہ بارش فصلوں کے لےے باران رحمت ہے اور ساتھ ہی ساتھ لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔شہریوں کاخشک میوئہ جات اورسموسہ پکوڑا کی دکانوں پر رش بورے والا کہ شہری بھی اس سہانے اور سرد موسم کو بھی خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ 72فیڈرز متاثر جبکہ بعض علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گارڈن ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ، مسلم ٹاﺅن، گرین ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، کوٹ لکھپت، واپڈا ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅن، فیروز پور روڈ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، چونگی امرسدھو اور کینٹ کے متعدد علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain