تازہ تر ین

چیف جسٹس کا عوام سے بڑا وعدہ, اہم اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے کرپشن برداشت نہیں کروں گا، وعدہ ہے جب تک یہاں ہوں کوئی بھی کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھ سکتا،عدالتی نظام میں بہتری کےلئے کلچر تبدیل کیا ،عوام کی بہتری کےلئے عدالتوں کوہر حال میں فنکشنل رکھناہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان، ضلعی عدالتوںکے ججز صاحبان اور دیگربھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی جج کرپشن برداشت نہیں کر سکتا، جج کو کرپشن کرنا زیب نہیں دیتا۔ انہوںنے کہا کہ سیشن ججزکسی سے نہ ڈریںایمانداری سے اے سی آر لکھیں۔ جب تک یہاںہوںکوئی کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیںبیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں بہتری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ججز کی تعیناتی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرح اضلاع کی سطح پر بھی کیس مینجمنٹ پلان لارہے ہیں۔ نئے ججز بھرتی کئے جارہے ہیں اور ان کی استعدادکار بڑھارہے ہیں۔ ہم اسکائپ پر جنرل لیکچر شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں کیسز نمٹانے کی تعداد میںنمایاں اضافہ ہواہے جس پر سب مبارکبادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے عدالتوں کو ہر حال میں فنکشنل رکھنا ہے کیونکہ اگر یہاں پر ایسا کچھ ہوتا ہے تو پورے پنجاب میں اس کا اثر جاتا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain