تازہ تر ین

سڈنی میں پاکستان تاریخ بدلنے کا منتظر ۔۔۔۔ آسٹریلیا کی چھوتھے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

سڈنی(ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو لازماً میچ جیتنا ہوگا۔ فٹنس بحال ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی قیادت سنبھالنے کے لئے تیار ہیں، اسد شفیق کو ان کے لئے جگہ خالی کرنا پڑے گی، ٹیم کو خسارے سے نکلنے کے لئے غیر مستقل مزاج بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔روایتی طور پر اسپن کے لیے سازگار پچ پر سلوبولرز کی کارکردگی بھی اہم ہوگی، شرجیل خان اور بابراعظم امیدوں کا مرکز ہیں، مچل اسٹارک کی واپسی کینگروز پیس بیٹری کی طاقت میں اضافہ کرے گی، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے لیگ اسپنر ایڈم زامپا کا نام بھی زیرغور آنے کا امکان ہے۔ میزبان ٹاپ آرڈر جارح مزاج گلین میکسویل اور جیمز فالکنر کو اچھا پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہوگی، موسم بہتر اورگرم رہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد حفیظ کی میلبورن میں کارکردگی اچھی تھی لیکن پرتھ میں کریز پر قیام مختصر رہا، ان فارم بابراعظم سنگلز ڈبلز بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں، نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہوں گی، مڈل آرڈر میں شعیب ملک اور عمراکمل کی بہتر کارکردگی بڑے ٹوٹل کی راہ ہموار کرسکتی ہے، دونوں اچھی فارم میں نظر آنے کے باوجود اننگز کے آخر تک بیٹنگ میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، ذمہ دارانہ کھیل بعد میں آنے والے بیٹسمینوں محمد رضوان اور عماد وسیم کا کھویا ہوا اعتماد بھی واپس لاسکتا ہے، سڈنی کی پچ روایتی طور پر اسپنرز کے لئے سازگار ہوتی ہے، محمد عامر اور جیند خان کینگرو ٹاپ آرڈر کی جارحیت کو لگام دیں تو محمد حفیظ، عماد وسیم اور شعیب ملک میلبورن میچ کی کارکردگی دہراتے ہوئے رنز کا حصول دشوار بنا سکتے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے آخری میچ کو بے معنی بنانے کیلیے پُرعزم ہے، گزشتہ میچ میں آرام کرنے والے پیسر اسٹارک کی واپسی ہو رہی ہے جس کیلیے طویل قامت بلی اسٹین لیک کو جگہ خالی کرنا پڑیگی، پاکستان کیخلاف میچ میں لیگ اسپنر کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کی تو تازہ پچ پر میزبان پیسرز بھی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، موسم بہتر اورگرم رہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا سڈنی گراؤنڈ پر مجموعی ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں اور وہ تمام ٹیموں کیخلاف 20 میں سے صرف 6 ون ڈے ہی جیت سکی، آسٹریلیا سے 14 میچز میں صرف 4 فتوحات ہاتھ آئیں، گرین شرٹس یہاں گزشتہ پانچوں میچز ہارچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain