Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خاتون نے شوہر کے قاتل کو معاف کرکے اس کی بیٹی کو بہو بنالیا

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) مشرقی افریقی ملک روانڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے قاتل کو معاف کرکے اس کی بیٹی کو بہو بنالیا۔
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق روانڈا میں 1994 میں 100 دنوں میں تقریباً 8 لاکھ افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
    روانڈا سے تعلق رکھنے والی برناڈیٹ مکاکبیرا اس نسل کشی کے واقعہ کو نہیں بھول سکتیں کیونکہ اس میں ان کے شوہر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔
    البتہ خاتون نے 28 سال قبل روانڈا میں نسل کشی کے دوران اپنے شوہر کے قاتل کو نہ صرف معاف کردیا بلکہ اس کی بیٹی کو اپنی بہو بھی بنالیا۔
    رپورٹس کے مطابق برناڈیٹ اور ان کے شوہر کبیرا ویدستے روانڈا کی توتسی برادری سے تعلق رکھتے تھے، جنہیں ملک کےہو تو برادری سے تعلق رکھنے والے صدر کو لے جانے والے ہوائی جہاز کو 6 اپریل 1994 کو مار گرائے جانے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔
    رپورٹس کے مطابق چند ہی گھنٹوں کے اندر ہزاروں، ہوتوئیوں نے ملک میں قتل و غارت شروع کر دی اور اپنے توتسی پڑوسیوں قتل کردیا۔
    ان میں سے ایک گراتین(Gratien) نیامینانی تھا( جس نے برناڈیٹ کے شوہر کو قتل کردیا تھا) جو مغربی روانڈا میں مشاکا میں برناڈیٹ کے ساتھ رہتا تھا۔
    تاہم قتل عام کے خاتمے کے بعد ایک توتسی باغی گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد، لاکھوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا جو قتل میں ملوث تھے۔
    اس دوران گراتین کو بھی حراست میں لیا گیا اور آخر کار اس پر ایک کمیونٹی عدالت نے مقدمہ چلایا، جسے گاکاکا کہا جاتا ہے، جو نسل کشی کے مشتبہ افراد سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔
    رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار سماعتوں میں دونوں برادریوں کو ملزم کا سامنا کرنے ثبوت دینے کا موقع دیا گیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ واقعی کیا ہوا تھا اور یہ کیسے ہوا۔
    تاہم 2004 میں گراتین نے برناڈیٹ کو بتایا کہ اس نے ان کے شوہر کو قتل کیا تھا اور ساتھ ہی عوام کے سامنے سب سے معافی بھی مانگی۔
    بی بی سی کے مطابق برناڈیٹ نے بھی بڑے دل کا مظاہرہ کیا اورگراتین کو معاف کردیا جس کے بعد اسے 19 سال قید کی سزا نہیں بلکہ دو سال کی کمیونٹی سروس کی سزا بھگتنی تھی۔
    بی بی سی کے مطابق 2004 میں معافی مانگنے سے پہلے گراتین حراست میں تھا، اس کے خاندان نے برناڈیٹ اور اس کے بیٹے الفریڈ(جس کی عمر تقریباً 14 سال تھی جب اس کے والد کو قتل کر دیا گیا تھا) کے ساتھ صلاح کی کوشش کی۔
    دوسری جانب گراتین 9 سالہ کی بیٹی یانکوریج ڈوناٹا جو کہ نسل کشی کے وقت تقریباً نو سال کی تھی، نے برناڈیٹ کے گھر جاکر ان کے کام کرنا شروع کردیئے۔
    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈوناٹا نے بتایا کہ میں نے الفریڈ کی والدہ کی گھر کے کام اور یہاں تک کہ کھیت میں جا کر مدد کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے پاس مدد کرنے کے لیے کوئی اور نہیں تھا کیونکہ ان کے شوہر کے قتل کے ذمہ دار میرے والد تھے۔
    ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ الفریڈ کو مجھ سے پیار ہو گیا تھا جب میں ان کی ماں کی مدد کر رہی تھی۔
    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے برناڈیٹ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس سے ہمارے بچوں کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ صرف آپس میں محبت کرتے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے محبت کرنے سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا۔
    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈوناٹا کے رویے سے پیار تھا ،اسی لیے میں نے اسے اپنے بیٹے کی بیوی بننے سے نہیں لیکن گراتین کے لیے یہ اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ جب اسے شادی کی تجویز کے بارے میں بتایا گیا تو وہ پہلے شک میں تھا۔
    بی بی سی کے مطابق گراتین کا خیال تھا کہ جس خاندان کے ساتھ میں نے اتنا برا کیا وہ کیسے میری بیٹی کو بہو بنا سکتے ہیں۔تاہم آخر کار اسے راضی کر لیا گیا اور کیونکہ برناڈیٹ نے اس بات کی تصدیق کی تھی وہ یانکوریج کے ساتھ کچھ برا نہیں کرے گی۔
    برناڈیٹ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بہو سے اس کے والد کی حرکتوں پر کوئی ناراضگی نہیں ہے۔مجھے لگا کہ وہ بہترین بہو بن سکتی ہے کیونکہ وہ مجھے کسی اور سے بہتر سمجھتی ہےاس لیے میں نے اپنے بیٹے کو اس سے شادی کرنے پر آمادہ کیا۔
    لہذا دونوں خاندانوں کی رضامندی کے بعد جوڑے نے 2008 میں مقامی کیتھولک چرچ میں شادی کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.