Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
    • خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
    • رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
    • مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
    • چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے: مصطفی کمال
    • تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
    • استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
    • تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
    • ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
    • مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید
    • زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب
    • پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن میں داخل’ پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے
    • کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 25فیصد اضافہ ہوا، مشیر خزانہ
    • شاہ محمود جلد رہا چئیرمین تحریک انصاف کی ذمہ داری سنبھا لیں گے ذرائع
    • اسلام آباد: وزیر اعلیٰ مر یم نواز’نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار’مراد علی شاہ ‘فیصل کر یم کنڈی اور سر فراز بگٹی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تحت بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی
    • پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز
    • بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد’ زین قریشی کے ہمراہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بایوپسی کے بغیر جلد کا سرطان شناخت کرنے والا دستی آلہ

    By Khabrain Newsمئی 10, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیوجرسی: (ویب ڈیسک ) ہاتھوں میں سماجانے والے ایک نئے آلے کی بدولت اب کسی بایوپسی کے بغیر جلد کے سرطان کی درست شناخت کی جاسکتی ہے۔
    دنیا بھر میں اسکن کینسر کی شناخت کے لیے اس کا ایک باریک ٹکڑا نکال کر کئ روز تک تجربہ گاہ میں اس کا جائزہ لیا جاتا ہے جسے بایوپسی کہا جاتا ہے۔ لیکن اسٹیون انسٹی ٹیوٹ کا بنایا ہوا دستی آلہ ملی میٹر طولِ موج (ویولینتھ) سے کینسر کو دیکھ کر اس کے سرطانی اور غیرسرطانی ہونے کی نشاندہی کرسکتا ہے۔
    سرطانی تشخیص کے لئے بایوپسی کا عمل وقت طلب اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس میں مشکوک مسے یا چھالے کا ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹ کر تجربہ گاہ میں بھیجا جاتا ہے جبکہ اس کا زخم بھرنے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ کئی مرتبہ بلاوجہ بار بار بایوپسی کرنا پڑتی ہے یوں جِلدی سرطان کی شناخت ایک معمہ بن چکی ہے۔
    اب اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ نے ایک نیا آلہ بنایا ہے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ فوری طورپر نتائج دکھاتا ہے اور تجربہ گاہی معیار کے عین مطابق بھی ہے۔ یہ ملی میٹر سطح پر بایوپسی کی تصویر کشی کرتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی ایئرپورٹ پر اسکیننگ میں عام استعمال ہوتی ہے۔
    آلہ جلد کی اسکیننگ کرتا ہے اوروہاں سے منعکس شدہ شعاعوں کا جائزہ لیا ہے۔ اس کا الگورتھم کئی اینٹینا سے بہترین تصویر بناتا ہے۔ یہ بلند وضاحت اور کسی رخنے کے بغیر چھوٹے سے داغ اور باریک مسے کو بھی دیکھ لیتا ہے۔
    سب سے پہلے اس کا ایک بڑا ٹیبل ورژن بنایا گیا جس سے 71 افراد کی جلد اسکین کی گئی ۔ چند ہی سیکنڈ میں ہر مریض کا جائزہ مکمل ہوگیا اور ماہرین نے 97 فیصد درستگی اوراس کی سرطانی قسم معلوم کرنے میں 98 فیصد درستگی سے اس کا جائزہ لیا۔ یہ شرح جدید ترین ہسپتال کی تجربہ گاہ سے بھی بلند تھی۔
    اگرچہ سرطانی تصویر کشی کے کئی آلات دستیاب ہیں لیکن وہ بہت مہنگے اور بڑے ہیں اور غریب ممالک کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس کے مقابلے میں نیا تیزرفتار دستی آلہ بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے۔
    ملی میٹر ویولینتھ کی وجہ سے روشنی جلد میں دو ملی میٹر تک سرایت کرجاتی ہے اور ابھار کا تھری ڈی نقشہ سا بناتی ہیں۔ پھر تصویر کو ایک سافٹ ویئر تک بھیجا جاتا ہے جہاں الگورتھم اس کے کینسر ہونے یا نہ ہونے کی پیشگوئی کرتا ہے۔ اس کے بعد بایوپسی سے مزید تصدیق کی جاسکتی ہے۔
    اگلے مرحلے میں اسے مزید چھوٹا کیا جائے گا اور یوں صرف دو برس کے اندر اندر اس کا ایک ماڈل 100 ڈالر میں عام دستیاب ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.