Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
    • استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
    • تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
    • ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
    • مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید
    • زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب
    • پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن میں داخل’ پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے
    • کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 25فیصد اضافہ ہوا، مشیر خزانہ
    • شاہ محمود جلد رہا چئیرمین تحریک انصاف کی ذمہ داری سنبھا لیں گے ذرائع
    • اسلام آباد: وزیر اعلیٰ مر یم نواز’نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار’مراد علی شاہ ‘فیصل کر یم کنڈی اور سر فراز بگٹی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تحت بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی
    • پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز
    • بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد’ زین قریشی کے ہمراہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار
    • ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
    • لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
    • وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
    • حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رائے ونڈ( نیوز ایجنسیاں)رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ اور مولانا احمد لاٹ آف انڈیا نے شرکاء اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوت و تبلیغ کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں آرہی ہیں،اپنے چھ فٹ کے قد پر اسلام نافذ کرو،اپنے گھروں اپنے اہل وعیا ل پر اسلام نافذ کرو،گھروں میں اسلامی ماحول فراہم کرو،اپنے کردار،گفتار اور معاملات میں اسلامی نکھا ر پیدا کرو،اسلام ایل مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں سمیٹی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی نے ہر حال میں گزر ہی جانا ہے، اپنے ماحول کو اسلامی بنا لو، اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے ،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں اللہ سے دوستی کرلو، ساری مشکلات سے نجات مل جائے گی،اپنی زبان کو قابو میں رکھو مغفرت کے لئے سب سے بڑا عمل اپنی زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچا۔خود کو اور اپنی نسلوں کو غیبت سے بچائو ، معاشرہ سلجھ جائے گا، معاشرے میں امن قائم ہو جائے گا ۔ مقررین نے کہا کہ اپنے دلوں کو کدرتوں اور بغض سے پاک رکھو اللہ کی رحمت نازل ہوگی ،سارا اسلام،سارا دین اور ساری تبلیغ صرف دو عمل پر مشتمل ہے ،زبان کی حفاظت اور دل کا صاف ہونا۔زندگی کا جتنا وقت حضور اکرم ۖ کی محبت اور پیروی میں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا ،دنیا کی محبت سے نجات حاصل کرلو،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کیساتھ اپنے دلوں کو بھی صاف رکھو جس سے تمہارا تن اور من صاف ہو جائے گا، آج دنیا کی محبت میں دین کو فراموش کردیا گیا ہے مصائب اور آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے جب تک دلوں میں اسلام نہیں آتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے،اخلاق اسلامی بنیادی اکائی ہے اگر اس کو ہی چھوڑ دیا تو پھر باقی معاملات کیسے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ۔عبادات کیساتھ ساتھ معاملات کی حفاظت کرنا ضروری ہے ،دنیا میں اگر کوئی نقل کرتا پکڑا جائے تو اسکو کمرہ امتحان سے نکال دیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی آقائے کائنات ۖ کی نقل کرے تو اسکے لئے کامیابی،کامرانی کی گارنٹی ہے ،نبی اکرم ۖ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جا دنیا بھی سنور جائیگی اور آخرت بھی۔ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔نبی اکرم ۖ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانے والا عمل غارت ہے نبی کریم ۖ کے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی ۔عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو ،گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو اسی میں کامیابی ہے ،اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ۖ ہیں ،صورت محمد ۖ اور سیرت محمد ۖ کو اپنا لو۔کسی کی عزت نفس مجروح نہ کرو ،انسانیت کی عزت کرو اللہ سے دوستی کرو وہ سخی ہے اور وہ کسی سے دوستی توڑتا نہیں کسی کو مایوس نہیں کرتا اور نہ ہی اللہ کسی بخیل سے دوستی کرتا ہے ،لوگوں کے کام آ یہی انسانیت کا فلسفہ ہے ،کوئی ضرورت مند آئے تو اسکی تذلیل نہ کرو اسکا ادب کرو اسکی ،داد رسی کرو اسکی معاونت کرو کیونکہ اللہ نے تمہیں اس قابل بنایا ہے تو اسکو تیر ے پاس بھیجا ہے۔جمعرات کو شروع ہونے والے اجتماع کے پہلے روز دو لاکھ سے زائد افراد پنڈا ل پہنچے،اس بار کراچی سے آنے والے ہزاروں افراد نے ریل گاڑی کی بجائے بسوں اور کاروں میں سفر کیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اجتماع میں ریلوئے حکام کی جانب سے غیر مناسب انتظام کی وجہ سے زائرین نے بذریعہ سڑک سفر کوترجیح دی ہے،ٹریفک پولیس کی مایوس کن کارکردگی پر تبلیغی کارکنان نالاں نظر آئے،شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے گرد وغبار سے آنیوالے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اجتماع ایام میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کردی گئی،گاڑیوں کے داخلے کے لئے اجتماع انتظامیہ کی جانب سے مخصوص پاس جاری کئے گئے۔
    علما

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند

      ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

      مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.