Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار
    • ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
    • لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
    • وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
    • حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
    • امریکا کی ری پبلکن ریاست میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، 140 سال بعد پہلی بار سیاہ فام سینیٹر منتخب
    • علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان
    • صدرآصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں۔
    • یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں تیز کشنر ‘ وٹکوف کی پیوٹن سے ملاقات
    • نئے صوبوں کی بازگشت تیز بانی پی ٹی آئی نے حمایت کر دی زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک فوج سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار حرمین شریفین کی سلامتی اولین ترجیح ڈی جی آئی ایس پی آر
    • فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
    • کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹاتے ہوئے داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، جو اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے تھے، کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مکمل توجہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ جرائم اور کرپشن پر مرکوز کریں۔ٹرمپ کی یہ ہدایت امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جے ڈی وینس ایک سینئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ آمنے سامنے امن مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی ایک وجہ ایران کے ساتھ جنگ کو قرار دیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان نے ان کے لہجے میں ایک واضح تبدیلی کو ظاہر کیا ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایران امریکی انتخابات کے بعد معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ رضامند ہوگا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، وہ دن گزر چکے۔ ہمارے پاس ان کا پیسہ، سیکڑوں اربوں ڈالرز ہیں اور ہمارے پاس ان کی آبنائے ہرمز ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے جے ڈی وینس سے کہا ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک مقامی مسئلے پر توجہ مرکوز کریں جو صدر نے پہلے ہی ان کے ذمے لگایا تھا، یعنی امریکا بھر میں ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ فراڈ کے خلاف مہم کی قیادت کرنا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بڑے پیمانے پر ہونے والی مجرمانہ سرگرمی کو ٹھیک کر کے ہمارا بجٹ تیزی سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔ کرپشن ڈیموکریٹ قیادت کے خون میں ہے۔خیال رہے کہ جے ڈی وینس جنہیں 2028 کی ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، نے گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹس کے ہاتھوں ریپبلکنز کی مڈٹرم الیکشن میں شکست کے بعد خود کو اس جنگ سے دور کر لیا تھا۔
    جے ڈی وینس

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار

      وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد

      لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.