Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
    • لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
    • وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
    • حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
    • امریکا کی ری پبلکن ریاست میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، 140 سال بعد پہلی بار سیاہ فام سینیٹر منتخب
    • علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان
    • صدرآصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں۔
    • یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں تیز کشنر ‘ وٹکوف کی پیوٹن سے ملاقات
    • نئے صوبوں کی بازگشت تیز بانی پی ٹی آئی نے حمایت کر دی زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک فوج سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار حرمین شریفین کی سلامتی اولین ترجیح ڈی جی آئی ایس پی آر
    • فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
    • کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
    • سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
    • چکوال میں بلدیاتی الیکشن21فروری کو منعقدہ ہوگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور، ملتان(نیوز ایجنسیاں، نامہ نگار خصوصی )پنجاب کے بڑے شہر لاہور اور ملتان شدید سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 344 سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ۔، پیراگون سوسائٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 671جبکہ ماڈل ٹائو ن میں 561ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ملتان میں بھی سموگ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 507 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، شہر میں سموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں کمی آنے کی امید ہے، تاہم بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافے اور درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور آنکھوں و سانس کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور ایم 5 کے اہم حصوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی، موٹروے پولیس نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے متعدد سیکشنز بند کردئیے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور اگر سفر ناگزیر ہو تو دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دی جائے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں محفوظ سفر کے لئے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت اختیار کریں، دوران سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیورز لین کی پابندی کریں، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، جبکہ دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز کو درست حالت میں رکھیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں۔
    فضائی آلودگی

    Khabrain News

      Keep Reading

      وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد

      وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری

      علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.