Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بن گئیں
    • مشہور ہارر کردار سمارا مورگن کی وائس آرٹسٹ ڈیوِی چیس دنیا سے رخصت
    • یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
    • گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، اہم سڑکیں بند۔
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اسرائیلی وزیر خارجہ: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف سے تمام رابطے ختم کر دیے جائیں گے
    • کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا
    • موٹروے پر 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    • گلگت بلتستان میں 5 کروڑ روپے کا ٹراؤٹ فارمنگ منصوبہ شروع
    • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بطور ثالث امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کر دیئے
    • اسپیس ایکس نے ایمازون کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں سب سے قیمتی کمپنی بن گئی
    • لاہور میں امتیاز سپر مارکیٹ سیل کر دی گئی۔
    • امریکہ نے اتمار بن گویر کا ویزا مسترد کر دیا، میامی کا دورہ منسوخ۔
    • اسرائیل کے ساحل پر جیلی فش کے حملوں میں اضافہ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برکس میں شامل ایک رکن نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکا: دفتر خارجہ

    By Khabrain Newsجون 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم کے ایک رکن ملک کی جانب سے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    برکس اجلاس کے موقع پر منعقدہ ’عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مکالمے‘ کے بارے ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برکس کے رکن ملکوں سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سال ”عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ“ برکس کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں متعدد ترقی پذیر اورابھرتی ہوئی معیشتوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
    بیان میں کہا گیا کہ چین میزبان ملک ہونے کے ناطے برکس اجلاس سے قبل پاکستان کے ساتھ بات چیت میں شامل رہا ہے، برکس رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلے کیے جاتے ہیں جبکہ غیر رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا تاہم ہم امید کرتے ہیں تنظیم کی مستقبل کی شمولیت ترقی پذیر دنیا کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس انداز میں شمولیت کے اصولوں پر مبنی ہوگی جو کہ تنگ جغرافیائی سیاسی تحفظات سے مبرا ہو۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستام چین کے ساتھ مل کر عالمی امن، مشترکہ خوشحالی اور جامع ترقی کے لیے ایک مضبوط آواز رہا ہے۔
    پاکستان جی 77 پلس چین کا موجودہ سربراہ ہے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے دوستوں کے گروپ کا بھی حصہ ہے۔
    ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ وقت سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور ہمارا آہنی بھائی چارہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، پاکستان اور چین دو طرفہ اور کثیر جہتی سطحوں پر ہمہ جہتی تعاون کو اعلیٰ سطحوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برکس تنظیم میں برازیل، روس، بھارت، چین اورجنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، اہم سڑکیں بند۔

    موٹروے پر 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    گلگت بلتستان میں 5 کروڑ روپے کا ٹراؤٹ فارمنگ منصوبہ شروع

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.