Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، عوام اپنے مستقبل کیلئے نکلیں: عمران خان

    By Khabrain Newsجون 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کردیا، تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی۔ ہم پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا لیکن اڑھائی سال مہنگائی روکی۔ ہمارے احتجاج میں فیملیز شریک ہوتی ہیں، بچے بھی آتے ہیں، لانگ مارچ کے دوران پولیس نے مظاہرین پرشیلنگ کی، پولیس کوخوف تھا نوکری نہ چلی جائے، شیلنگ کا آرڈر اوپر سے دیا گیا تھا۔
    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام ہمارے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلے، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کرو، سر نہ جھکاؤ، ڈیزل آج کل باہر گیا ہوا ہے، مشکل وقت آنے پرڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ اکنامک سروے کہتا ہے17سال میں بہترین کارکردگی ہماری تھی، اکنامک سروے موجودہ حکومت نے جاری کیا، ریکارڈ ٹیکس وصولی اورریکارڈ برآمدات ہمارے دورمیں تھیں۔ ترقی کی شرح6فیصد پر تھی، صنعتیں ترقی کررہی تھیں، آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں خدا کے واسطے پیسے دے دو، آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں جتنی مہنگائی بولو گے ہم کریں گے۔
    عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کردیا، تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی، چوروں نے لوگوں پرمہنگائی کاعذاب ڈال دیا۔ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم نے اپنے دورمیں 55 لاکھ نوکریاں دیں، امریکا ہمارے بھلے کیلئے نہیں اپنی غلامی کیلئے چوروں کو لایا۔
    انہوں نے کہا کہ آج کل بیرونی طاقتوں سے حملہ کروانے کی ضرورت نہیں، ملک پر چوروں اور ڈاکوں کو مسلط کریں ملک تباہ ہو جاتا ہے، کرپٹ ترین لوگوں نے اپنے کیسز ختم کیے۔ کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا، نیب قانون میں ترمیم کرکے1100ارب کے کیسز ختم کیے گئے، غداروں نے امریکا سے مل کر منتخب حکومت کو سازش سے ختم کیا۔
    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 30 سال سے جو چوری کررہے تھے انکو ہم پر مسلط کیا گیا، کرائم منسٹر اور انکے بیٹوں پر24ارب کے نیب کیسز ہیں، حکومت میں آتے ہی مقصود چپڑاسی اور ایف آئی اے کے 3 لوگ مرگئے۔ اسلام آباد میں 2 جولائی کو تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، سب نے وعدہ کرنا ہے کہ گھر گھر جائیں گے، اسلام آباد کا کوئی علاقہ چھوڑنا نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.