Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اوگرا فارمولے کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے، میں نے کہا تھا ٹیکس نہیں لگاؤں گا،مفتاح اسماعیل

    By Khabrain Newsاگست 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، میں نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگاؤں گا۔
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پیٹرول کا معاملہ آٹو میٹک ہے، یہ اوگرا سے آتا ہے، ہم نے تو ٹیکس بڑھایا نہ کم کیا، ہم نے یہ وزیراعظم کو بھیجا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔
    ان کا کہنا ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات میں اضافے کافیصلہ درست تھا اس سے سپلائی نہیں ٹوٹے گی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آصف زرداری کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔بلاول میرے ساتھ تھے، آصف زردار ی جو وضاحت مانگیں گے دوں گا۔
    مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں نواز شریف کے اٹھ کر چلے جانے کے سوال پر تبصرہ نہیں کیا، کہا،مریم نواز یا میرے قائد کی میٹنگ پر جو بھی بات ہوئی اس پر جواب نہیں دونگا۔آصف علی زرداری یا بھی کوئی رہنما ہو میں سب کو اعتماد میں لے لوں گا۔
    انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈالر 235 پر تھا تو ہم نے پیٹرول تین روپے سستا کیا تو کسی نے نہیں پوچھا، اب اگلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل نیچے لانا ہدف ہے۔
    انکا کہنا ہے کہ آج ہم نے بانڈ کی قیمت بھی اچھی کر لی ہے۔اب کوئی بھی یہ بات نہیں کر رہا کہ پاکستان دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔اب ہم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے باقی معاملات درست ہیں۔
    انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10 روپے لیوی لگائی جائے گی۔ یہ منی بجٹ نہیں ، دکانداروں کے ٹیکس کا جو سسٹم چینج کیا گیا ، 15 ارب کا ٹیکس لاس آرہا ہے۔
    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے خط پر دستخط کرچکے ہیں۔آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ بھیجا تھا ۔راضی نامہ لیٹر سے متعلق دو 3اجلاس ہوچکے ہیں۔ہم آج راضی نامہ لیٹر پر دستخط کرکے بھیج دیں گے۔رواں ماہ امید ہے کہآئی ایم ایف پروگرام پر عمل شرو ع ہوجائے گا۔
    ان کا کہنا ہے کہ یکم سے 15 اگست تک ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں۔پی ٹی آئی والے گروتھ نہیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دیکھتے تھے۔
    انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے 1500 ارب روپے بجلی میں سرکلر ڈیٹ میں چڑھائے۔پی ٹی آئی نے 4 ڈالر کی ایل این جی نہیں لی، مجھے جیل میں ڈالا۔مہنگا ترین سسٹم ہمیں دیا گیا، 10 بلین ریزرو میں، 21 بلین کا اس ماہ قرض دینا ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ48بلین ڈالر جب نہیں ہوں گے تو دنیا سے مانگنے پڑیں گے۔ اب کوئی بھی قرض دینے کو تیار نہیں، کونسی حقیقی آزادی؟آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی پیسہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔
    انہوں نے کہاہے کہ ہم نے فریج اور گاڑیوں پر پابندی لگائی، امپورٹرزنے بہت تعاون کیا ان کا مشکور ہوں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش

    پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.