Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک بھر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی: وزیراعظم

    By Khabrain Newsاگست 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں کے 15 لاکھ خاندانوں میں 25 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کرنے کے لیے 37 ارب روپے کے ریلیف پروگرام کا آغاز کر دیا۔
    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نقد رقم کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ مون سون کی شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے چاروں صوبوں کو متاثر کیا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سینکڑوں افراد جاں بحق اور انفراسٹرکچر تباہ ہوا۔
    خطاب کے دوران انہوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز سمیت چھ شہید فوجی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سیلاب سے نمٹنے کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
    سیلاب زدہ علاقوں کے متعدد دوروں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر صوبائی محکموں سمیت سبھی کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو سراہا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار اور عطیہ دہندگان بھی اپنا تعاون بڑھا رہے ہیں۔
    وزیراعظم نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں شروع کیے گئے کیش امدادی پروگرام سے ملک بھر میں 90 لاکھ روپے سے زائد افراد کی مدد کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے، نقد رقم کی تقسیم 3 دن کے اندر مکمل کر لی جائے گی تاکہ لوگوں کو ان کی خوراک اور دیگر فوری ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے۔
    انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں فصلوں، مکانات، شاہراہوں اور پلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کیا جائے گا جو بحالی کے کاموں کو انجام دینے کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون پر عمل کرے گا۔
    وزیراعظم نے اس مشکل وقت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے قومی خزانے سے 37 ارب روپے نکالنے پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    یہ پروگرام ابتدائی طور پر بلوچستان کے چار اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جن میں جھل مگسی، خضدار، قلعہ عبداللہ اور لسبیلہ شامل ہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے جھل مگسی کے علاقے میں مستحقین کو نقد امداد لیتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.