کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ملیر ندی کا معائنہ کیا اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پر ملیر ندی کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آب پاشی کو ہدایت کی کہ پہاڑوں سے اگر کوئی ریلا آئے تو انتظامیہ کو آگاہ کریں، اس موقع پر حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ ٹھیک چل رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں کی صورتحال پر بریف کیا۔
دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ بارش کے بعد برساتی نالوں پرکراسنگ کے لیے مشکلات ہیں، برجز کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے، بارش کے نقصانات اور لوگوں کے مسائل دیکھ کر ان کے حل پر کام کریں گے، میں خود انتظامیہ کے ساتھ نکلا ہوں، متاثرہ علاقوں کے دورے پر جائزہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 روز میں کراچی سے لے کر کشمور تک بارش ہوئی ہے اور لوگ تکلیف میں آئے ہیں، اس سے پہلے ایسی بارشیں 2020ء میں ہوئی تھیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کریں، حکومت، وزرا اور انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ صوبے میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران گھارو پہنچنے جہاں انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
