واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی گونج امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی، رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان میں تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا۔
اپنی بریفنگ میں شیلا جیکسن نے کہا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔
انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔