تازہ تر ین

عمران خان کی جاسوسی کروانا بیکار ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جاسوسی کروانا ہی بیکار ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے نجی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جاسوسی کرانا ہی بیکار ہے ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ جو بات کمرے میں کرتے ہیں وہی باہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی امید نہیں کہ ان کی آڈیو میں کوئی ایسی بات ہو کیونکہ عمران خان میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ کمرے کے اندر سازش کریں گے اور باہر کچھ اور بات کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز تو وہ ہیں نہیں۔ عمران خان نے جو بات کمرے میں کرنی ہے وہی بات جلسوں میں بھی کرنی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain