تازہ تر ین

عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا، خرم دستگیر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جون کی ایف پی اے کے باعث اگست میں بجلی بلوں میں 10 روپے اضافہ ہوا تاہم جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر اب 22 پیسے رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس مہینے بھی بجلی بلوں میں کچھ بہتری آئے گی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain