تازہ تر ین

تھائی لینڈ میں 23 بچوں سمیت تین درجن افراد قتل، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تھائی لینڈ میں 23 کم سن بچوں سمیت تین درجن سے زائد افراد کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بھیانک فعل نہیں ہو سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 23 بچوں سمیت 3 درجن سے زائد افراد کے قتل کے واقعہ پرانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے، اس بربریت کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار والدین اور تھائی لینڈ کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain