اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے ناکافی سہولیات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر منیجر محمد عدنان خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نذیر احمد خان کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا چارج دے دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بدانتظامی کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور ڈی جی سی اے اے نے کمیٹی کو ضروری اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔