تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکوٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے تین رکنی بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس اخبار میں بذریعہ اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain