تازہ تر ین

آئرلینڈ نے 2 مرتبہ کی ٹی 20 چیمپئن کو شکست دیکر ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا لی

ہوبارٹ: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔
آئر لینڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ لورکن ٹکر نے 45 اور اینڈی بلبرائن نے 37 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain