تازہ تر ین

توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس کے مدعی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
شاہنواز رانجھا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں قومی اسمبلی کا رکن ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا جس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا۔
درخواست میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پرمجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا، میری گاڑی پرحملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کراندرگھسنے کی کوشش کی گئی۔
شاہنواز رانجھا کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایما پر ہوا لہذا عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain