تازہ تر ین

امریکی عوام کا دشمن کون؟, ٹرمپ برس پڑے

واشنگٹن(اے پی پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن دیدیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوباما کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اسقدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کیخلاف تنقید کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز ،سی این این ، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی غیر معمولی پریس کانفرنس سے متعلق امریکی تجزیہ نگار ش لمباگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ متاثر کن پریس کانفرنس نہیں دیکھی، لیکن جھوٹا میڈیا اس کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بددیانتی ظاہر کررہاہے، امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو بدترین قرار دیا ہے۔ پریس ٹی کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایرانی عوام کے خلاف جو ہم سے پہلے کی امریکی حکومت سے فائدہ اٹھا رہے تھے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایرانی دنیا میں دہشت گردی کے اصلی حامی ہیں اور ہم ان پر اس وقت تک پابندی عائد کئے رہیں گے جب تک کہ یہ مسئلہ مناسب طریقے سے حل نہیں ہو جاتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain