تازہ تر ین

85 دہشتگردوں اور 32 تربیت گاہوں کی فہرست بارے انتہائی خطرناک خبر

کابل(ویب ڈیسک)افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حدود میں موجود مبینہ 85 دہشت گردون اور 32تربیت گاہوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فہرست میں قندھار اور اے یواے ایف حملے کے ملزمان بھی شامل ہیں ۔ افغان سفیر نے افغانستان میں ہوئے 60بڑے حملوں کے ملزمان کی فہرست بھی پاکستان کو دی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 76افراد کی فہرست دوروز قبل ملی تھی ۔ جمعے کے روز فوج نے76 دہشت گردوں کی ایک فہرست اسلام آباد میں فغان سفارت کاروں کے حوالے یہ کہتے ہوئے کی کہ وہ سرحد کی دوسری جانب روپوش ہیں اور اس نے کابل کے ان عسکریت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں پاکستان کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔فغان فوج نے ہفتے کے روز پاکستان کی 76 دہشت گردوں کی فہرست کا خیر مقدم کیا اور اس کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا کیوں کہ فغان حکومت اپنی سر زمین کو دوسرے ملکوں میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔کابل میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی سر براہ جنرل قدم شاہ شاہیم نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد کے لیے ان مطالبوں کو دہرایا تھا کہ وہ سرحد کی اپنی جانب کی ان پناہ گاہوں کے خلاف اقدام کرے جنہیں فغانستان پر شورش پسند حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فہرست کی چھان بین کریں گے اور اگرمزید شواہد اور دستاویزات کی ضرورت ہوئی تو اس کی درخواست کریں گے ۔ لیکن ہم نے بھی کافی شواہد اور دستاویزات کے ساتھ متعدد فہرستیں پاکستان کے حوالے کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھی ان پر مخلصانہ طریقے سے اقدام کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain