تازہ تر ین

لاپتہ قرار 1590 افراد جیلوں یا حراستی مراکز میں ہیں، رپورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ قرار دیے گئے 1590 افراد جیلوں یا حراستی مراکز میں قید ہیں۔
رپورٹ میں درج تفصیل کے مطابق 974 افراد حراستی مراکز جبکہ 616 افراد اس وقت جیلوں میں ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5574 کا سراغ لگایا جبکہ 3743 افراد واپس گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ مندرجات کے مطابق مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ لاپتہ افراد سے متعلق 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2207 مقدمات زیر التواء ہیں جبکہ نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain