اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی، سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کرے گی، حساس اداروں کے افسران، ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے، جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے، خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کے بعد گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
