تازہ تر ین

سجاد علی کی مبینہ بہن کی ویڈیو، گلوکار کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے وضاحتی بیان میں بھیک مانگنے والی خاتون کے اس دعویٰ کے سختی سے مسترد کردیا ہے کہ وہ گلوکار کی بہن ہے۔
گلوکار نے ٹویٹر پر دو ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ خاتون کا میرا ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ میری بہن ہے اور نہ ہی میری کزن ہے بلکہ یہ ایک فیک ڈرامہ ہے۔
سجاد علی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں میری ایک جعلی شادی بھی نکالی گئی تھی جس پر میرے بیوی بچے مچھ سے ناراض ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سستی شہرت کیلئے ایسا کرتے ہیں اور ہمارے سوشل میڈیا کے کم علم صارفین ان فیک خبروں کو پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں سے میری شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیوں کہ میں 43 برس سے انڈسٹری میں موجود ہوں۔
سجاد علی کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک غریب عورت نظر آتی ہے جو لوگوں کے بہکانے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہی ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک عورت کو سجاد علی کی بہن قرار دیا گیا جس کے بعد بعض سوشل میڈیا پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain