کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری کراچی اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے ، ارسلان تاج کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر تین پولیس کی گاڑیاں آئیں جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پرچھاپہ
دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا ، کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے تاہم سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج دوپہر دو بجے لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے ۔
کراچی : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گرفتار
