تازہ تر ین

لاہور : کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظر آج مال روڈ، دھرم پورہ،جیل روڈ، گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے ، کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ آج مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اورکالج بھی بندرہیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پولیس کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ، پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain