اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے شعیب شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے شعیب شیخ کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شعیب شیخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کی ضمانت منظور

