Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:50سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کیس میں مرکزی ملزم کے دو سگے بھائی گرفتار
    • نیشنل سیونگز کے 111مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری شروع
    • اے این ایف کارروائیاں’بلوچستان سے 3825 کلو گرام منشیات برآمد
    • گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات 725افراد زخمی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات آج سے شروع
    • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ:2027 ء ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
    • پاکستان کیلئے ایس سی او کی صدارت، ویژن کو عمل میں بدلنے کا اہم موقع : سردار مسعودخان
    • پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ
    • ملکی تاریخ میں پہلی بار جیلوں میں قید خواتین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
    • بلوچستان اسمبلی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا
    • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    • 9 مئی کیسز’ علیمہ خانم،عظمیٰ خانم اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • مقبوضہ مغربی کنار ے میں برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار
    • قتل کیس میں صلح سے پہلے ورثا کا تعین ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 2 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
    • سائنسدانوں کا کارنامہ، مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت
    • ترک کارگو بحری جہاز پر روسی ڈرون حملہ ، دو افرا د ہلاک، بھارتی شہری سمیت متعدد ارکان زخمی
    • امریکی حکام کو جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالے ملزم فہیم اکرم کی تلاش، گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام
    • کوئٹہ: قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جلسے کی اجازت کے باوجود رکاوٹیں پی ڈی ایم کی گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے: شاہ محمود

    By Khabrain Newsمارچ 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔
    زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ تاریخی ہو گا، لاہور کی انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں، لاہور ہائی کورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی، نگران سیٹ اپ جانبدار اور تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے، ہر ضلع کو سیل کر دیا گیا، جگہ جگہ کینٹینرز لگا دیئے گئے، راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کل سے چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اب تک 1500 سے 1800 کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، اگر کسی کا والد نہیں ملا تو بیٹے کو اٹھا لیا جاتا ہے، ڈاکٹر روبینہ کلینک میں مریضوں کو دیکھ رہی تھیں وہاں سے اٹھا لیا، میرے اپنے حلقے میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کبھی گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے، جلسے کی اجازت کے باوجود رکاوٹ کھڑی کرنا گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے، پی ڈی ایم سرکار کس منہ سے اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، پی ڈی ایم کے قول و فعل میں بہت بڑا تضاد آچکا ہے، کیا مریم نواز جلسے نہیں کر رہی؟، کیا مریم نواز کے راستے میں کینٹینرز کھڑے کیے جاتے ہیں؟۔
    تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے، تاریخ گواہ ہے لاہوریوں نے ہمیشہ رکاوٹوں کو عبور کیا، انہوں نے دوسرے شہروں سے لوگوں کو نہیں آنے دینا، یہ ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ٹرانسپورٹرز ڈرے ہوئے ہیں، گاڑیاں بھی دستیاب نہیں ہیں، یہ تحریک انصاف سے اتنے خائف ہو چکے ہیں۔
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج لاہوریوں کی آزمائش ہے، رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان پہنچنا ہے، ہمارے پاس جلسے کی اجازت ہے، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے جا رہے، پرامن جلسہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، کارکنان نے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا، جذبہ بہت بڑا ہتھیار ہے جو سب کو ڈھیر کر سکتا ہے، آج سوال یہ ہے کیا آپ آزاد ہیں، آج حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہونے لگا ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب نے حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہونا ہے، ہم نے پاکستان کے آئین کا دفاع کرنا ہے، ہم نے عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے، ہم نے وکلا کی آواز بننا ہے، 90 بار ایسوسی ایشنز نے ساتھ دینے کا عزم کیا ہے، عمران خان کا آج کا پیغام بہت اہم ہوگا، انشااللہ لاہور کے لوگ رکاوٹوں کو عبور کر کے باہر نکلیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ جہاں جگہ ملے گاڑی پارک کر کے پیدل مینار پاکستان پہنچیں، ضلعی انتظامیہ اپنی بات سے مکر جاتی ہے، انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے، ضلعی انتظامیہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہی، مجھے یقین ہے رکاوٹوں کے باوجود لوگ مینار پاکستان آئیں گے، تھریٹ الرٹ ہو سکتا ہو، جلسے کی اجازت دے دی ہے تو پھر گھبراہٹ اور راستے کیوں بند ہیں۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ جب عدالت نے اجازت دیدی تو پھر کینٹینرز لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے، پولیس سے کہتے ہیں کینٹینرز کو فوری ہٹائے ہم عدالت جا رہے ہیں، آج کا جلسہ عمران خان کے جلسوں کی ابتدا ہے، انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے، چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہو گی فوری ہماری درخواست کو سنیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.