تازہ تر ین

خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کی جن میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی باسط علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain