تازہ تر ین

مذاکرات کیلئے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں کی جائیگی، پارلیمانی پارٹی ن لیگ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے مذاکرات کے لیے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمان کا فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ مذاکرات کے لیے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔
پارلیمانی پارٹی کے مطابق تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، جمہوریت کی خاطر کسی قسم کی قربانی کے لیے بھی تیار ہیں، انہوں نے تمام لیگی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain