Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایوان حکم دے چکا پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم نہیں دی جا سکتی: اعظم نذیر تارڑایوان حکم دے چکا پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم نہیں دی جا سکتی: اعظم نذیر تارڑ

    By Khabrain Newsاپریل 26, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معزز ایوان ووٹ کے ذریعے حکم دے چکا ہے پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم نہیں دی جا سکتی،یہ آئینی اختیار معزز ایوان کا ہے۔
    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ کی اجازت سے ایک اہم معاملہ پیش کرنا چاہتا ہوں، پنجاب، خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو ایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں ابھی پیٹیشن پنڈنگ تھی کہ 9 رکنی بینچ بنایا گیا، دو جج صاحبان نے رضا کارانہ طور پر کیس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، سات میں سے چار معزز جج صاحبان نے درخواستیں خارج کی تھیں۔
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان نے قرارداد منظور کی یہ ایک سیاسی مقدمہ تھا، معزز ایوان نے طے کر دیا تھا ایوان چار جج صاحبان کا فیصلہ مانتا ہے، ایوان اقلیتی فیصلے پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہوگا، عدالت سے پھر وفاقی حکومت کو 21 ارب فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا، سپریم کورٹ نے پھر اسٹیٹ بینک کو رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نوٹس لیا، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے میری بھی رائے لی تھی، ایک چیز کلیئر ہے فیڈرل کنسوڈیلٹی فنڈز جاری کرنا ایوان کا اختیار ہے، اس کیس میں عدالتی احکامات تھے، ایوان دو دفعہ کلیئریٹی کے ساتھ اپنا موقف دے چکا تھا، ایوان اکثریتی رائے اور قرارداد منظور کر چکا تھا، فنڈز کا اجرا ایوان کا اختیار ہے۔
    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آج اگر وفاقی حکومت 21 ارب جاری کر بھی دے تو ایوان نے منظوری دینی ہے، ایوان نے پھر قومی خزانے سے نکلنے والے 21 ارب کا حساب دینا ہے، دوبارہ حکم دیا گیا وفاقی حکومت فنڈز ریلیز کر دے، عدالت نے کہا لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، ایسا نہیں ہے قومی اسمبلی کی اکثریت آج بھی وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کےآرٹیکل 82 میں واضح درج ہے جب بھی رقم نکلے گی وہ قومی اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہو گی، وفاقی کابینہ نے آج پھر مناسب جانا اس ڈیمانڈ کو ایوان کے سامنے رکھا جائے، میری استدعا ہو گی ایسی صورتحال میں ایوان اپنے پہلے کیے ہوئے فیصلوں کی توثیق یا نظرثانی کرے، اپنا خلاصہ سامنے رکھ دیا ہے، وزیر خزانہ کا ریویو بھی لیا جا سکتا ہے۔=

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی

      سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی

      عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.