Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اتحادی جماعتوں کا حکومت کی مدت پوری ہونے پر ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsاپریل 26, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
    اعلامیے کے مطابق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، اس دوران شرکاء نے وزیر اعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیار انہیں تفویض کر دیا، اجلاس میں موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والی تین اہم شخصیات کو نوٹس جاری کرنے پر غور ہوا، نوٹس قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔
    اجلاس میں خاص طور پر سپریم کورٹ کے متنازعہ اور یک طرفہ بینچ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والے امور پر مشاورت بھی کی گئی، موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ملک میں ایک ہی دِن انتخابات کرانے، مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لے جانے، اس ضمن میں قائم کردہ کمیٹی کی مشاورت اور دیگر سیاسی رابطوں کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوا۔
    اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ایک ہی دن ملک بھر میں انتخابات کرانا بنیادی نکات ہیں جو بھی حکمت عملی طے جائے گی ان کی بنیاد یہی دو نکات ہوں گے، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے، حکومتی اتحاد کی تمام جماعتیں اس کا بھرپور ساتھ دیں گی۔
    اتحادی جماعتوں نے موقف اپنایا کہ ملک میں ایک ہی دِن شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکمران جماعتیں اپنے اندر سیاسی مشاورت کا عمل پہلے سے ہی شروع کر چکی ہیں، سیاسی معاملے میں سپریم کورٹ کا پنچایت کا کردار غیر مناسب ہے، انتخابات کیلئے بات چیت، افہام و تفہیم یا اتفاق رائے پیدا کرنے کا عمل سیاسی جماعتوں کا کلی دائرہ کار ہے۔
    اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19 اپریل کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا، شرکاء نے کہا سپریم کورٹ نے آئینی طریقہ کار کو پس پشت ڈالا، حکم جاری کیا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر رقم جاری کرے جو آئین میں دی گئی سکیم سے متصادم ہے، عدالت کے فیصلے میں اس آبزرویشن پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وزیر اعظم ایوان کی اکثریت اور اعتماد کھو چکے ہیں۔
    شرکاء نے کہا یہ آبزوریشن پارلیمان اور وزیر اعظم کی توہین کے مترادف اور قابل مذمت ہیں، سپریم کورٹ پارلیمان اور ایوان کی رائے کا احترام کرے، اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، وکیل خواجہ طارق رحیم اور ان کی اہلیہ سے متعلق سامنے آنے والی آڈیوز پر بھی غور کیا گیا اور گفتگو کے نکات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، آڈیو لیک سے سازش آشکار ہو گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی

      سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی

      عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.