تازہ تر ین

پاک، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی ، دونوں ٹیموں نے ایک روزہ سیریز کے لیے پہلے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ 27 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 30 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز کے سکواڈ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 29 اپریل، تیسرا 3 مئی، چوتھا 5 مئی اور پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا، پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور آخری تین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain