تازہ تر ین

ریلوے کی تباہی کی لمبی داستان ہے نہ سنیں تو بہتر ہے: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین واقعے پر 6 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، بظاہر لگ رہا ہے یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کا جائزہ لے رہے ہیں، خاتون کو چھلانگ کیوں لگانا پڑی، دو تین دن میں معاملہ واضح ہو جائے گا، ریلوے کی تباہی کی لمبی داستان ہے نہ ہی سنیں تو بہتر ہے، حالات یہ ہیں مین لائنز پر بڑی مشکل سے آپریشنز چلا رہے ہیں، حکومت سے ایک روپے کا فنڈ نہیں لیا اپنے پیسوں سے بحال کر دی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ جتنے پیسے سٹرکوں پر لگا رہے ہیں اس کا دسواں حصہ بھی اگر دیں تو حالات بہتر ہوں گے، سندھ، بلوچستان کے سیلاب نے تباہی مچائی، اگر چاہتے ہیں کہ ریلوے کھڑی ہو تو ایک دن اجلاس رکھ لیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain