تازہ تر ین

شارع فیصل کراچی میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی شارع فیصل پر مہدی ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جو چھت تک جاپہنچی اور تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، کولنگ کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل طلب کی گئی تھی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک اسنارکل اور 3 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں 3سےچارمنزلوں پرقائم دفاترکوآگ سےنقصان پہنچا ہے ، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود عمارت میں گزشتہ ماہ آگ لگی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain