تازہ تر ین

ثانیہ مرزا بھی احتجاج کرنیوالے ریسلرز کے حق میں بول اٹھیں

دبئی :(ویب ڈیسک) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی بھارت میں سراپا احتجاج ریسلرز کے حق میں آواز بلند کردی۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ اور بطور ایک خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے، ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات پر گزشتہ کئی روز سے نامور ریسلرز حتجاج کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain